Thursday January 23, 2025

نگران وزیراعظم کیلئے حفیظ شیخ سمیت 4 افراد کے نام سامنے آ گئے

اسلام آباد : نگران وزیراعظم کیلئے حفیظ شیخ سمیت 4 افراد کے نام سامنے آ گئے، اسلام آباد میں نگران وزیر اعظم کیلئے شاہد خاقان عباسی، حفیظ شیخ، اسلم بھوتانی اور فواد حسن فواد کے نام زیر گردش، وزیر اعظم شہباز شریف کا معاملے پر اتحادیوں سے مزید مشاورت کا فیصلہ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف کی سابقہ حکومت میں وزیر خزانہ رہنے والے حفیظ شیخ بھی نگران وزیر اعظم کی دور میں شامل ہو گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد میں اس وقت نگران وزیر اعظم کیلئے کئی نام گردش کر رہے ہیں،

ان میں 4 نام کافی نمایاں ہیں۔ جمعہ کو وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں نگران سیٹ اپ کی تشکیل پر اتحادی جماعتوں کا اجلاس ہوا جس میں مولانا فضل الرحمن، بلاول بھٹو زرداری، اختر مینگل، شاہ زین بگٹی، خالد مقبول صدیقی، اسلم بھوتانی اور محسن داوڑ سمیت دیگر شریک ہوئے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں نگران سیٹ اپ اور نگران وزیراعظم کے لیے مختلف ناموں پر غور کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں نگران وزیراعظم کیلئے شاہد خاقان عباسی، حفیظ شیخ اور دیگر ناموں پر غور کیا گیا جس کے بعد اتحادی جماعتوں نے اس حوالے سے مزید مشاورت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دوسری جانب وفاقی حکومت کی تمام جماعتوں نے اسمبلیوں کی تحلیل 9 مئی کو کرنے پر اتفاق کرلیا ہے۔

جیو نیوز کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ویڈیو لنک پر اتحادی جماعتوں کا اجلاس ہوا، اجلاس میں 3نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔اجلاس میں نگران حکومت کے قیام ، نئی مردم شماری اور اسمبلیوں کی تحلیل کے معاملے پر مشاورت کی گئی۔اجلاس میں تمام حکومتی جماعتوں نے اسمبلیوں کی تحلیل 9 مئی کو کرنے پر اتفاق کیا۔ پی ڈی ایم اور اتحادی جماعتوں نے اتفاق کیا کہ الیکشن وقت پر ہونے چاہئیں، مردم شماری کے معاملے پر سی سی ای جو فیصلہ دے گی وہ قبول ہوگا، ایم کیوایم نے نگران وزیراعظم کے نام پر مشاورت کیلئے مزید وقت مانگا، وزیراعظم شہبازشریف نے نگران وزیراعظم کیلئے اتحادیوں کو آج رات تک حتمی تجاویز دینے کا وقت دے دیا، جو بھی نگران وزیراعظم سے متعلق تجاویز دینا چاہتا ہے وہ آج رات تک رابطہ کرسکتا ہے۔

FOLLOW US