Sunday January 19, 2025

46 لٹر کے ٹینک میں 55 لٹر تیل بھر کر پیسے نکلوالنے کیلئے گاڑی والے کو دھمکیاں، ویڈیو وائرل ہوگئی

دیر : کچھ عرصہ قبل مری میں سیاحوں سے بدتمیزی اور انسانیت سوز واقعات نے سیاحت کو شدید دھچکا دیا جس پر گہری نیند سوئے انتظامی اداروں کو ہوش آیا اور ایکشن لیتے ہوئے سیاحوں کے تحفظ کا انتظام کیا گیا لیکن پاکستان کے اکثر سیاحتی علاقوں میں اب بھی سیاحوں کو چند مقامی لوگوں کی بربریت کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کی تازہ مثال سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی یہ ایک ویڈیو ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتاہے کہ ایک شخص اپنی فیملی کے ہمراہ کے پی کے کے ضلع لوئر دیر میں ’ تیمر گرہ‘ گھومنے کیلئے گیا اور وہاں پر انہوں نےمقامی پٹرول پمپ سے پٹرول ڈلوایا تو معلوم ہوا کہ 46 لیٹر کی ٹینکی میں اس شخص نے 56 لیٹر پٹرول بھر دیا اور پیسے نہ دینے پر گولی مارنے کی دھمکی دینے لگا ۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ اس پٹرول پمپ کا پیمانہ شارٹ تھا جس کی وجہ سے تھوڑے پٹرول کو ہی وہ زیادہ دکھارہا تھا۔ یڈیو میں واضح دیکھا اور سنا جا سکتاہے کہ نوجوان کہتاہے کہ میری گاڑی ہونڈا کمپنی کی ہے اور اس کا فیول ٹینک ہی 46 لیٹر کا ہے جو کہ آدھا پہلے ہی بھرا ہوا تھا، جب پٹرول ڈلوایا تو یہ شخص کہتاہے کہ 55لیٹر ڈالا ہے ، جب گاڑی کا مالک پوچھتاہے کہ آپ نے کیسے ڈال دیا تو پٹرول پمپ پر کام کرنے والا شخص کہتاہے کہ میٹر دیکھو ، میٹر جھوٹ نہیں بولتا ،گاڑی مالک پمپ کے مالک کے بارے میں پوچھتا ہے تو وہ کہتاہے کہ ہمارا امیر تبلیغ پر گیا ہواہے ، پیسے دو ورنہ گاڑی چھوڑو اور جاﺅ یہاں سے ۔

بات یہیں ختم نہیں ہوتی بلکہ وہ دھمکی آمیز لہجے میں کہتا ہے کہ جو ہم نے کہہ دیا ہے وہی ہے ، پیسے دو اور جاﺅ یہاں سے ، گاڑی مالک پولیس بلانے کا کہتا ہے تو وہ آگے سے کہتاہے کہ ” گارڈ کو بلاﺅ اور گولی مارو اسے “۔ یہاں پر ایک بات قابل غور ہے کہ پمپ پر کام کرنے والا شخص نہ صرف چوری کا مرتکب ہو رہاہے بلکہ سیاح کا بھی لحاظ نہیں کر رہا اور نہ ہی گاڑی میں موجود فیملی کا خیال کیا جارہاہے اور مسلسل دھمکیاں دے رہاہے ۔

FOLLOW US