Sunday April 28, 2024

الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی سے انتخابی نشان ’بلا‘ واپس لینے کی کارروائی شروع

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے انتخابی نشان بلا واپس لینے کے لیے الیکشن کمیشن نے کارروائی شروع کر دی۔ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات کو ماننے سے انکار کردیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو 4 اگست کے لیے نوٹس جاری کر دیے گئے۔ الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی کو طلبی کا نوٹس جاری کیا۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ انٹراپارٹی الیکشن نہ ہونے پر پی ٹی آئی انتخابی نشان لینے کے لیے نااہل ہوسکتی ہے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے

کہ انٹرا پارٹی الیکشن 13 جون 2021 کو متوقع تھے اور پی ٹی آئی کو یاددہانیوں کے لیے نوٹسز بھی جاری کیے گئے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق پی ٹی آئی کو جون 2022 میں آخری نوٹس جاری کیا گیا کہ اب مزید توسیع نہیں کی جائے گی۔ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی چیئرمین کو جاری نوٹس میں کہا ہے کہ آپ کی پارٹی نے ترمیم شدہ آئین کی کاپی جمع کروائی جو ناکافی تھی۔

FOLLOW US