Thursday January 23, 2025

محکمہ موسمیات کی ملک کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی

اسلام آباد : ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوائوں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقا مات پر موسلادھار بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج جمعہ کے روز کشمیر، گلگت بلتستان ، اسلام آباد ، خطہ پوٹھوہار ، شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا میں تیز ہوائوں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران بالائی خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار ، شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر میں بعض مقا مات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔ ملک کے دیگر علا قوں میں موسم گرم اور مر طوب رہے گا۔ گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا تاہم بالائی خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب اورکشمیر میں چند مقا مات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

FOLLOW US