اسلام آباد : اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے سابق وائس چانسلر (وی سی) ڈاکٹر اطہر محبوب کو امریکہ جانے سے روک دیا گیا۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے امیگریشن کراچی نے ڈاکٹر اطہر محبوب کو امریکہ جانے سے روکا۔ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وی سی نے دو روز قبل کراچی ایئرپورٹ سے امریکہ جانے کی کوشش کی، ایف آئی اے امیگریشن کائونٹر پر تعینات اہلکار نے سابق وی سی بہاولپور یونیورسٹی کو روکا۔ایف آئی اے کے سینئر افسران نے سابق وائس چانسلر بہاولپور یونیورسٹی کو ملک سے باہر جانے سے روکنے کی ہدایت کی، بہاولپور یونیورسٹی سکینڈل کی تحقیقات کیلئے سابق وائس چانسلر کو آف لوڈ کیا گیا۔ ذرائع ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر اطہر محبوب 25 جولائی 2023 کو بطور وائس چانسلر بہاولپور اسلامیہ یونیورسٹی ریٹائرڈ ہوئے ہیں۔