Sunday April 28, 2024

پی ٹی آئی نے راجہ ریاض، نورعالم سمیت مزید 13 ارکان کو پارٹی سے فارغ کردیا

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف نے راجہ ریاض، نور عالم سمیت مزید 13 ارکان کو پارٹی سے نکال دیا۔ اعلامیہ پی ٹی آئی کے مطابق پی ٹی آئی نے راجہ ریاض، نورعالم سمیت مزید 13 ارکان کو جماعت سے فارغ کردیا ہے، تحریک انصاف نے رمیش کمار وانکوانی، نزہت پٹھان، وجیہہ قمر، سردار ریاض محمود خان مزاری کو بھی پارٹی سے نکال دیا ہے۔ اسی طرح رانا محمد قاسم نون کی بھی پی ٹی آئی کی بنیادی رکنیت ختم کردی گئی، نواب شیر، مخدوم زادہ سید باسط احمد سلطان، افضل خان ڈھانڈلہ، محمد عبدالغفار وٹو، عامر طلال گوپانگ اور احمد حسین دہر کو بھی پارٹی سے نکال دیا گیا۔ پارٹی چھوڑنے والوں کو برطرفی کے نوٹس جاری کردیئے گئے۔ تمام رہنماوں کو کسی بھی طرح سے پارٹی کا نام اور عہدہ استعمال کرنے سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سیکٹری جنرل عمر ایوب نے پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر ملک شوکت کو بھی شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔ سابق ایم پی اے خیبرپختونخوا ملک شوکت علی کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔ شوکت علی کو مجاز اتھارٹی کے علم میں لائے بغیر نئی پارٹی اجلاس میں شرکت پر شوکاز نوٹس جاری کیا گیا۔ پاکستان تحریک انصاف نے شوکت علی سے دو دن کے اندر وضاحت طلب کرلی۔ یاد رہے گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف نے سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار سمیت بائیس ارکان کو پارٹی سے فارغ دیا، پی ٹی آئی نے پارٹی پالیسی سے انحراف پر جنوبی پنجاب کے رہنماؤں کو پارٹی سے نکال دیا گیا ہے۔ سیکرٹری جنرل عمر ایوب کے دستخط سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی نے جن رہنماؤں کی بنیادی رکنیت ختم کی ہے ان میں سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار، سردار محمد خان لغاری، خسروبختیارکی بنیادی رکنیت ختم کردی گئی۔ جاوید اختر انصاری، فاروق اعظم ملک، محمد اختر ملک کی بھی پارٹی رکنیت ختم کردی گئی۔ ندیم شاہ، احتشام الحق ، بہاول خان عباسی کو بھی پارٹی سے نکال دیا گیا ہے۔

FOLLOW US