Thursday January 23, 2025

محکمہ موسمیات کی ملک کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی

اسلام آباد : بحیرہ عرب سے مون سون ہواؤں کی آمد، محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کر دی۔ تفصیلات کے مطابق بحیرہ عرب سے مون سون ہوائیں 2 اگست کو ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی، لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد، اٹک ،چکوال، جہلم سمیت پنجاب کے مختلف حصوں میں بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 3 اگست کو مغربی ہوائیں بھی ملک میں داخل ہوں گی، کشمیر، گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے، مری گلیات، اسلام آباد میں بھی بارشیں متوقع ہیں۔ ادھر ترجمان پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں 7 اگست تک مون سون بارشیں متوقع ہیں تاہم بارشوں کی شدت میں کمی کے امکانات موجود ہیں۔

دریائے جہلم، چناب،تربیلہ چشمہ، کالاباغ،جسڑ شاہدرہ اوربلوکی کے مقامات پر پانی کا بہا معمول کے مطابق ہے ۔ دریائے ستلج میں سلیمانکی اور اسلام کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ سلیمانکی کے مقام پر پانی کی آمد 70934 اور اخراج 63024جبکہ ہیڈ اسلام کے مقام پر پانی کی آمد 54306 اور اخراج 53706 ہے۔دریائے راوی میں سدھنائی کے مقام جبکہ دریائے سندھ میں تونسہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔

FOLLOW US