اسلام آباد : سپریم کورٹ کے 6 رکنی لارجر بنچ نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا ازخود نوٹس ختم کردیا،جسٹس قاضی فائز عیسی کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے حافظ قرآن کو میڈیکل داخلے میں 20 اضافی نمبر دینے کا کیس نمٹا دیا۔سپریم کورٹ کے 6 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی نے 6 رکنی بینچ کی سربراہی کی۔
سپریم کورٹ آف پاکستان نے جسٹس قاضی فائز عیٰسی کے از خود نوٹس کو ختم کر دیا۔6 رکنی بنچ نے حافظ قران کیس میں جسٹس قاضی فائز عیسی کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔
سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے حافظ قرآن کو 20 نمبر دینے کے ازخود نوٹس کیس میں دوایک کا فیصلہ جاری کیا، فیصلے میں کہا گیا کہ رولز بنائے جانے تک آرٹیکل 184تھری کے تمام کیسز کوملتوی کردیا جائے۔ فیصلہ ایک دو کے تناسب سے جاری کیا گیا ، جسٹس شاہد وحید نے فیصلے سے اختلاف کیا۔ اکثریتی فیصلے میں کہا گیا کہ رولز بنائے جانے تک آرٹیکل 184تھری کے تمام کیسز ملتوی کردیا جائے۔اکثریتی فیصلے میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ چیف جسٹس اور دیگر تمام ججز پر مشتمل ہوتی ہے، سپریم کورٹ کے پاس اپنے رولز بنانے کا اختیار ہے، سپریم کورٹ رولز میں چیف جسٹس پاکستان کو خصوصی بنچ بنانے کا اختیار نہیں ہے، اسپیشل بنچ میں مختلف بنچز سے ایک ایک جج کو شامل کیا گیا۔ اکثریتی فیصلے میں کہا گیا کہ پاکستان کے عوام ،ارکان پارلیمنٹ کے انتخاب کے وقت ان کا احتساب کرتے ہیں، ارکان پارلیمنٹ الیکشن میں عوام کو جوابدہ ہوتے ہیں۔عدلیہ اس طرح کسی کو بھی جوابدہ نہیں ہے، چیف جسٹس کے پاس اختیار نہیں کہ بنچ تشکیل کے بعد کسی جج کو بنچ سے الگ کریں۔