انٹر بینک میں امریکی ڈالرکے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔ آج انٹربینک میں ڈالر 2 روپے 96 پیسے مہنگا ہوکر 288 روپے کا ہوگیا ہے۔ انٹربینک میں گزشتہ روز ایک ڈالر 285 روپے 4 پیسے پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر مہنگا ہورہا ہے اور ایک ڈالر 3 روپے 50 پیسے مہنگا ہوکر 291 روپےکا ہوگیا ہے۔
