Friday January 24, 2025

پنجاب اور پختونخوا انتخابات ملتوی کیس؛ وکلا کی بڑی تعداد چیف جسٹس پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلئے سپریم کورٹ پہنچ گئی

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان میں پنجاب اور خیبرپختونخوا انتخابات ملتوی کیس کی سماعت آج ہوگی، وکلا کی بڑی تعداد چیف جسٹس پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلئے سپریم کورٹ کے باہر پہنچ گئی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق چیف جسٹس عمر عطابندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ پنجاب اور خیبرپختونخوا انتخابات ملتوی کیس کی سماعت کرے گا،مختلف شہروں سے وکلا کی بڑی تعداد چیف جسٹس کے حق میں سپریم کورٹ کے باہر پہنچ گئی ، وکلا نے ہاتھوں میں مختلف پلے کارڈز اٹھا رکھے ہیں جن پر مختلف نعرے درج ہیں ۔

دوسری جانب سپریم کورٹ بلڈنگ کے باہر پولیس، ایف سی اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے، کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو سپریم کورٹ داخلے پر پابندی ہوگی، سپریم کورٹ میں وکلا، صحافیوں اور جن کے مقدمات ہوں گے انہیں اجازت ہوگی۔

FOLLOW US