Sunday January 19, 2025

پاکستان کے پاسپورٹ کو دنیا کا چوتھا کمزور ترین پاسپورٹ قرار دے دیا گیا

اسلام آباد : نئی عالمی درجہ بندی میں پاکستان کے پاسپورٹ کو دنیا کا چوتھا کمزور ترین پاسپورٹ قرار دے دیا گیا ہے۔ لیکن اس کے باوجود پاکستانیوں کو 8 ممالک میں مکمل ویزہ فری انٹری اور دو ملکوں میں پری انرولمنٹ اور پرمٹ کی بنیاد پر انٹری کی سہولت حاصل ہے۔جبکہ 34 ممالک 90 دن تک آن ارائیول ویزا دیتے ہیں۔ پہلے ان ممالک کی فہرست دیکھتے ہیں جن میں پاکستانی بغیر ویزہ تین ماہ کیلئے قیام کرسکتے ہیں۔ 1۔ بارباڈوس 2۔ ڈومینیکا 3۔ گمبیا 4۔ ہیٹی 5۔ مائیکرونیشیا 6۔ سینٹ ونسینٹ اینڈ دی گریناڈینز 7۔ ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو 8۔ وینواتو اسکے علاوہ قطر میں پاکستانی حیا انٹری پرمٹ کی بنیاد پر 30 دن اور آئیوری کوسٹ میں پری انرولمنٹ کی بنیاد پر 90 دن قیام کرسکتے ہیں۔

وہ ممالک جہاں پاکستان کو آن ارائیول ویزے کی سہولت حاصل ہے: 1۔ انگولا 2۔ آزربائیجان 3۔ بولیویا 4۔ برونڈی 5۔ کمبوڈیا 6۔ کیپ ورڈے 7۔ کوموروس 8۔ کانگو 9۔جبوتی 10۔ایتھوپیا 11۔ گبون 12۔ گینیا 13۔ گینیا بیساؤ 14۔ کینیا 15۔ لیسوتھو 16۔ مڈغاسکر 17۔ ملاوی 18۔ ملائیشیا 19۔ مالدیپ 20۔ موریطانیہ 21۔ نیپال 22۔ نائیجریا 23۔ پالاؤ 24۔ روانڈا 25۔ ساموا 26۔ سشلی 27۔ سیرا لیون 28۔ صومالیہ 29۔ جنوبی سوڈان 30۔ سوری نیم 31۔ تیمور لیسٹ 32۔ ٹوگو 33۔ تووالو 34۔ یوگانڈا۔ دوسری جانب : پاکستان میں پاسپورٹ بنوانے کیلئے دئیے گئے وقت میں پاسپورٹ کا حصول ناممکن ہوگیا، ارجنٹ فیس کے باوجودادارہ مقررہ دنوں میں پاسپورٹ فراہم کرنے میں ناکام ہیں۔ تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں مقیم پاکستانی پاسپورٹ کے حصول کیلئے پریشان ہیں ، پاسپورٹ بنوانے کیلئے دئیے گئے وقت میں پاسپورٹ کاحصول ناممکن ہوگیا۔

ذرائع نے بتایا کہ ارجنٹ فیس کے باوجود ادارہ مقررہ دنوں میں پاسپورٹ فراہم کرنے میں ناکام ہیں ، پاسپورٹ میں تاخیر سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے اقامے و ویزے ختم ہونے لگے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ پاسپورٹس کا بیک لاگ 3 لاکھ سے بھی تجاوز کر گیا ہے ، نارمل،ارجنٹ پاسپورٹ کے ساتھ ایگزیکٹیو پاسپورٹ بھی تاخیر سے ملنے لگے ہیں۔ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کا کہنا تھا کہ درخواستوں کی تعداد پیداواری صلاحیت سے بہت زیادہ تھی، پچھلے 3 ماہ سے پاسپورٹ درخواستوں کی تعداد7لاکھ ماہانہ ہوئی۔

FOLLOW US