Sunday January 19, 2025

مذاکرات ہوئے تو صرف انتخابات پر ہوں گے، عمران خان نے فیصلہ کن لکیر کھینچ دی

لاہور : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے حکومت سے مذاکرات پر فیصلہ کن لکیر کھینچتے ہوئے قرار دیا ہے کہ مذاکرات ہوں گے تو صرف انتخابات پر ہوں گے۔ نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کا بیان میں کہنا ہے کہ ججز کی تقسیم کے پیچھے نوازشریف کا ہاتھ ہے، نوازشریف نے 1997 میں بھی سپریم کورٹ کو تقسیم کیا۔ ساری قوم سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑی ہو گی۔ جب سومو ٹو میرے خلاف ہوا تو ٹھیک تھا، آج انہیں لگ رہا ہے ان کے خلاف جائے گا تو متنازع بنا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گرینڈ ڈائیلاگ کی بڑی بڑی باتیں چھوڑیں، پہلے الیکشن پر آئیں، اگر آپ الیکشن نہیں کروا سکتے تو کون سے مذاکرات۔ بات انتخابات کی طرف نہیں جاتی تو مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں، اس وقت ملک کا سب سے بڑا معاملہ 90 روز میں الیکشن ہے، یہ تو آئین کی توہین اور بے حرمتی ہو رہی ہے۔ مذاکرات ہوئے تو صرف الیکشن پر ہوں گے جو ہماری ٹیم کرے گی۔

FOLLOW US