Sunday January 19, 2025

عامر لیاقت کی موت سے 2 روز قبل انکی اور فیصل قریشی کی کیا بات ہوئی؟

معروف میزبان و اداکار فیصل قریشی نے مرحوم عامر لیاقت کی موت سے دو روز قبل ان سے ہونے والی آخری گفتگو کے بارے میں بتایا ہے۔ حال ہی میں نجی ٹی وی پر ہونے والی رمضان کی خصوصی نشریات کے دوران فیصل قریشی نے اداکارہ صرحا اصغر سے گفتگو کرتے ہوئے گزشتہ برس ڈاکٹر عامر لیاقت سے ہونے والی آخری بات چیت سے متعلق بتایا۔ فیصل قریشی نے کہا کہ مختلف لوگ ڈاکٹر عامر لیاقت کی حقیقت کے بارے میں باتیں کر رہے ہیں لیکن کسی کے بارے میں جانے بغیربات نہیں کرنی چاہیے۔

انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹر عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد انہوں نے تمام سماجی تعلقات ترک کر دیے تھے، بہت سے لوگوں نے ان سے بات کرنے کی کوشش کی لیکن ان سے رابطہ نہیں ہو رہا تھا۔ اداکار نے کہا کہ کسی طرح ہمارا عامر لیاقت سے رابطہ ہوا، میں نے اور مفتی حنیف قریشی نے انہیں بہت سمجھایا لیکن وہ بضد تھے کہ ’میں جا رہا ہوں‘ جس پر میں نے کہا فضول باتیں نہیں کریں، آئیں ملتے ہیں بیٹھ کر مسئلے کا کوئی حل نکالتے ہیں، لیکن وہ بار بار یہی بات دہرا رہے تھے۔ فیصل قریشی نے کہا کہ وہ بہت ہی یقین سے یہ بات کہہ رہے تھے کہ میں اب نہیں رُک پاؤں گا اور پھر اس کے بعد ان کے انتقال کی خبر آگئی۔ واضح رہے کہ معروف میزبان عامر لیاقت حسین گزشتہ برس جون میں انتقال کرگئے تھے۔

FOLLOW US