عمران خان کی مقبولیت کے باعث پی ڈی ایم الیکشن روکنا چاہتی ہے پی ٹی آئی میں شامل ہونے کا ارادہ نہیں۔سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر

   
   

اسلام آباد : سینئر سیاستدان مصطفی نواز کھوکھر کا کہنا ہے کہ عمران خان کی مقبولیت کے باعث پی ڈی ایم الیکشن روکنا چاہتی ہے۔انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ایسا لگ رہا ہے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے خوف کی وجہ سے انتخابات کو روکنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب دیکھتا ہوں کہ وہ تمام سیاسی جماعتیں جن کے اکابرین نے اس آئین پاکستان پر اپنے دستخط کر رکھے ہیں، وہ موجودہ اتحادی حکومت میں بھی شامل ہیں۔ایسے لوگ پریس کانفرنسز کر کے کہیں کہ 90 دنوں میں انتخابات نہ ہونے سے کون سی قیامت آجائے گی تو مجھے بہت دکھ ہوتا ہے۔

مصطفی نواز کھوکھر نے کہا ان تمام اشخاص کے اکابرین نے آئین پاکستان پر دستخط کیے اور ساری زندگی قوم کے سامنے آئین و جمہوریت بیچتے رہے اور آج آپ کہتے ہیں کہ ہاں آئین کی شق پر عملدرآمد نہ بھی ہو تو کوئی فرق نہیں پڑتا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے ملک کی تاریخ دیکھیں تو آئین پاکستان کو لوگ کاغذ کا ٹکڑا سمجھتے رہے ،ایسے میں سیاست دان ایسی مثال کام قائم کریں گے تو کیا نتیجہ نکلے گا؟. ہم اس نہج پر پہنچ چکے ہیں جہاں ہم حقیقت کا ادراک نہیں کر پا رہے اور انہی وجوہات کی بنا پر معیشت تباہ ہو چکی ہے۔سابق سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے یہ بھی واضح کیا کہ وہ پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔ دوسری جانب ) تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان میں جہاں آئینی،سیاسی اور معاشی بریک ڈاؤن ہو چکا ہے،وہیں اب نااہل حکومت لسانی فساد کروانے کے راستے پر ہے۔ فواد چوہدری نے ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں نگران وزیراعلٰی ایسے فساد کی ابتدا کر دے گا جس کو روکنا کسی کے بس میں نہیں ہو گا،عقل کے ناخن لیں اور حرکتیں ٹھیک کریں۔

قبل ازیں فواد چوہدری نے کہا کہ ہ سپریم کورٹ کا جو بینچ تحلیل ہوا اس سے آئین کو چیلنج ملا ہے۔ آئین کہتا ہے 90 روز میں الیکشن ہونے ہیں،پاکستان میں ان تین ماہ میں کیا معجزہ ہو جائے گا کہ سب ٹھیک ہو جائے،آج سپریم کورٹ کو شکست دینے کی کوشش ہو رہی ہے۔ تمام کھلاڑی سپریم کورٹ کے ججز کو تقسیم کر رہے ہیں،ن لیگ کا پرانا وطیرہ ہے اس سے پاکستان کا آئین ختم ہو جائے گا،ملک کو جبر اور ظلم کے ساتھ چلایا جا رہا ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
پاک بھارت ٹاکرا: پاکستانی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام، 171 پر 7 وکٹیں گرگئیں
پیٹرول 36 اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 19 روپے فی لیٹر سستا ہونیکا امکان
انٹربینک میں روپے کی بحالی اور ڈالر کی بے قدری کا سلسلہ آج بھی جاری
ڈالر، پٹرول اور ڈیزل سستا ہونے کی وجہ سے سیمنٹ کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی ہو گئی
ورلڈ کپ، بھارت کیخلاف پاکستان کی پہلی وکٹ گر گئی
لبرٹی چوک لاہور میں اگر پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت نہیں ہے تو پھر کسی جماعت کو اجازت نہیں ہوگی
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں300 رو پے سے کم ہونے کےامکانات بڑھ گئے
ملک میں سردی کی لہر داخل ہونے کو تیار، خوب بارشیں اور برف باری ہونے کا امکان
پاک بھارت ورلڈکپ ٹاکرا بھی بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ؟
اسمگلرز و ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاؤن کے بعد ڈالر 50 روپے سے زائد سستا


پی ایس ایل 8: پوائنٹس ٹیبل
ٹیم میچ پوائنٹ
لاہور قلندرز 5 10
ملتان سلطان 6 8
اسلام آباد یونائیٹڈ 5 6
کراچی کنگز 6 4
پشاور زلمی 5 4
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 5 2

دلچسپ و عجیب
گھروں میں موجود سونے سے بھی زیادہ قیمتی دھات جس سے آپ لاعلم ہیں
دوست کیساتھ گفتگو میں مگن خاتون نے ائیر پوڈ کو ‘وٹامن کی گولی’ سمجھ کر کھا لیا
پاکستانی نوجوان نے 70 سالہ کینیڈین خاتون سے شادی رچا لی
دنیا میں وہ کون سی جگہ ہے جہاں ہیرے بکھرے پڑے ہیں!
کیا آپ اتنے ذہین ہیں کہ تصویر میں چھُپی گیند کو صرف 7 سیکنڈ میں تلاش کرسکیں؟
ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 115 اضافی رنز کا ریکارڈ، کتنی وائیڈ بال پھینکی گئیں؟

سپورٹس
پاک بھارت ٹاکرا: پاکستانی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام، 171 پر 7 وکٹیں گرگئیں
ورلڈ کپ، بھارت کیخلاف پاکستان کی پہلی وکٹ گر گئی
پاک بھارت ورلڈکپ ٹاکرا بھی بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ؟
جنوبی افریقا نے سری لنکا کو جیت کیلئے ورلڈکپ کا سب سے بڑا ہدف دے دیا
بابر اعظم بھارت میں ورلڈکپ کا میچ جیتنے والے پہلے پاکستانی کپتان بن گئے
سعود شکیل کی کمال ذہانت نے پاکستان کو ایک بال پر 11 رنز سکور کرنے میں مدد دی

Copyright © 2020 DailyQaim. All Rights Reserved | Privacy Policy