Monday April 29, 2024

زمان پارک میں خیبرپختونخوا سے کارکنوں کے تازہ دم دستے طلب

لاہور: زمان پارک میں عمران خان کی سیکیورٹی کے لیےخیبرپختونخوا سے تازہ دم ورکرز کو طلب کرلیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کا کہنا ہے کہ ہر حلقے سے 40-40 ورکرز ایک ہفتے تک عمران خان کے گھر کے باہر ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ صوبائی قیادت نے ہر حلقے سے 40-40 ورکرز مانگے ہیں اور اس ضمن میں تمام ضلعی صدور، جنرل سیکرٹری، سابقہ ارکان اسمبلی کو ہدایت بھی کی گئی ہیں۔

شیڈول کے مطابق 31مارچ سے 4 اپریل تک پشاور، نوشہرہ، صوابی، مردان، چارسدہ، خیبر، مہمند کے ورکرز ڈیوٹی دیں گے، 4 اپریل سے 7 اپریل تک، ہزارہ ڈویژن : ہری پور، ایبٹ آباد، مانسہرہ، بٹگرام، تور غر، اپر کوہستان، لوئر کوہستان، کولائی پالس کوہستان، 7 اپریل سے 10 اپریل تک کوہاٹ، کرک، ہنگو، ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں، ٹانک، لکی مروت، کرم، اورکزی، نارتھ وزیرستان، ساؤتھ وزیرستان، 10 اپریل سے 13 اپریل تک ملاکنڈ، سوات، بونیر، شانگلہ، لوئر دیر، اپر دیر، لوئر چترال، اپر چترال، باجوڑ کے ورکرز ڈیوٹی دیں گے۔

FOLLOW US