اسلام آباد : حکومت نے تمام اسمبلیوں کے انتخابات ایک ہی وقت میں کرانے کی قرارداد منظور کرلی، ایوان تمام اسمبلیوں کے انتخابات ایک ہی وقت میں کرانے کا مطالبہ کرتا ہے، پورے ملک میں غیرجانبدار نگران حکومت کی زیر نگرانی انتخابات کرائے جائیں، انتخابات سے متعلق کیس میں چار تین کے تناسب سے فیصلے کی تائید کرتا ہے۔ جیونیوز کے مطابق حکومت نے عدلیہ کے الیکشن سے متعلق فیصلے کے حوالے سے بھی قرارداد پیش کردی ہے، قراردادوزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے پیش کی۔ یہ ایوان عدلیہ کی مقننہ میں مداخلت کو مستر د کرتا ہے،ایوان تمام اسمبلیوں کے انتخابات ایک ہی وقت میں کرانے کا مطالبہ کرتا ہے۔
سپریم کورٹ میں انتخابات سے متعلق کیس میں چار تین کے تناسب سے فیصلے کی ایوان تائید کرتا ہے۔ الیکشن سے متعلق مقدمات کی سماعت فل کورٹ کرے۔ یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ الیکشن کمیشن میں عدلیہ مداخلت نہ کرے۔ قومی اسمبلی نے کثرت رائے سے متفقہ طور پر قرارداد منظور کرلی ہے۔ مزید برآں وزیرقانون نے عدالتی اصلاحات سے متعلق ترمیمی بل قومی اسمبلی میں پیش کردیا، اسپیکر قومی اسمبلی نے سپریم کورٹ سے متعلق دونوں ترمیمی بل لاء اینڈ جسٹس کمیٹی کو بھجوا دیے۔ دوسری جانب وفاقی کابینہ نے عدالتی اصلاحات ترمیمی بل کا مسودہ منظور کرلیا ہے، سپریم کورٹ کے تین سینئر ترین ججز کی کمیٹی ازخود نوٹس کیس کا فیصلہ کریں گے، ازخود نوٹس کیس کے فیصلے پر 30 دن کے اندر اپیل دائر کرنے کا حق حاصل ہوگا۔ اپیل دائر ہونے کے 14روز کے اندر درخواست کو سماعت کیلئے مقرر کرنا ہوگا۔ مجوزہ بل ایوان آج قائمہ کمیٹی برائے انصاف قانون کو بھیجا جائے گا، قائمہ کمیٹی اجلاس کی صدارت چیئرمین محمود بشیر ورک کریں گے، قومی اسمبلی کل عدالتی اصلاحاتی ترمیمی بل کی منظوری دے گی۔ جمعرات کو ترمیمی بل کو منظوری کیلئے سینیٹ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔
That’s the way ! https://t.co/IFgQrduwQy
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) March 28, 2023