Sunday January 19, 2025

سول ہسپتال میں سٹاف نرس نے مریضہ کو بیہوشی کا انجیکشن لگا کر لوٹ لیا،ملزمہ گرفتار

کراچی : سول ہسپتال میں سٹاف نرس نے مریضہ کو بیہوشی کا انجیکشن لگا کر لوٹ لیا، انتظامیہ نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سےملزمہ کو پکڑ لیا۔ دنیا نیوز کے مطابق ملزمہ نے 17 مارچ کو سول ہسپتال کے کارڈیو وارڈ میں داخل مریضہ کو لوٹا تھا، متاثرہ خاتون نے سول ہسپتال انتظامیہ کو واقعے کے بارے میں شکایت کی تھی جس پر کارروائی کرتے ہوئے انتظامیہ ملزمہ تک پہنچ گئی، ملزمہ لیب کورٹ پہن کر ہسپتال آئی تھی۔

متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ کے اندراج پر پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کر لیا، گرفتار سٹاف نرس کے بیگ سے بیہوشی کے انجیکشن اور موبائل فون برآمد کر لیا گیا۔

News Source: Dailypakistan

FOLLOW US