Sunday January 19, 2025

آئی ایم ایف نے پٹرول پر مجوزہ سبسڈی کی ابتدائی تجویز مسترد کردی

اسلام آباد: آئی ایم ایف نے پٹرول پر مجوزہ سبسڈی کی ابتدائی تجویز مسترد کردی ۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ذرائع وزارت خزانہ کاکہناہے کہ آئی ایم ایف نے حکومت سے پیٹرول سبسڈی کا مکمل پلان مانگ لیا ،50 روپے فی لٹر سبسڈی دینے کا مکمل پلان فراہم کیا جائے ۔ ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل رابطہ ہوا ،پاکستان نے آئی ایم ایف کیساتھ پٹرول سبسڈی پر بات چیت کی، آئی ایم ایف نے پٹرول پر سبسڈی کا نظرثانی شدہ پلان تیار کرنے پر زوردیا۔

ذرائع کاکہناہے کہ موٹر سائیکل اور800 سی سی گاڑی مالکان کو سبسڈی دینے کی حکومتی تجویز تھی ،آئی ایم ایف نے غریب طبقے کو زیادہ موثر ٹارگٹڈ سبسڈی دینے پر زور دیا۔ وزیر مملکت خزانہ عائشہ غوث پاشا نے کہاکہ آئی ایم ایف ہر شرط کو پہلے منوانے کا مطالبہ کررہا ہے، آئی ایم ایف کا اعتماد بحال کرنے کیلئے ہر شرط کو پہلے مانا جا رہا ہے، دوست ممالک سے فنانسنگ پر جلد پیشرفت ہو گی۔

FOLLOW US