Sunday January 19, 2025

ن لیگ کا عدلیہ پر حملہ کوئی نئی بات نہیں ،حکومتی بل الیکشن روکنے کی ناکام کوشش ہے،شیخ رشید

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہاہے کہ ن لیگ کا عدلیہ پر حملہ کوئی نئی بات نہیں ،حکومتی بل الیکشن روکنے کی ناکام کوشش ہے، تبدیلی آئینی ترمیم کے بغیر ممکن نہیں ہو سکتی۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہاکہ جو عدالت کی حکم عدولی کرے گا وہ بغاوت کو دعوت دے گا،شیخ رشید احمد کاکہناتھا کہ پاکستان کے تمام ادارے وزیراعظم سمیت سپریم کورٹ کے حکم کے ماتحت ہیں ،ان کاکہناتھا کہ آٹے کی جگہ موت اور بورا بانٹا جارہا ہے۔

FOLLOW US