پشاور: خیبر پختونخوا میں نجی طور پر رویت ہلال کمیٹی چلانے والے مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے صدقہ فطر کی رقم کا اعلان کردیا۔اپنے ایک ٹویٹ میں مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے لکھا کہ صدقہ فطر کے لئے چار اجناس گندم، جو، کھجور، کشمش میں سے کسی ایک کی مارکیٹ قیمت ادا کرنا ضروری ہے۔
مفتی پوپلزئی کے مطابق صدقہ فطر کیلئے اس حساب سے رقم ادا کرنی ہوگی:
گندم2 کلو احتیاطا:قیمت 300 روپے فی کس
جو ساڑھے تین کلو:قیمت 600 روپے فی کس
کھجور ساڑھے تین کلو : قیمت 1800 روپے فی کس
کشمش ساڑھے تین کلو: قیمت 5500 روپے فی کس
انہوں نے ہدایت کی کہ فطرانہ( سرسایہ) کی ادائیگی کےلئے رمضان المبارک کے آخری ایام کا انتظار نہ کریں۔ آج سے فطرانہ کی ادائیگی شروع کریں، تاکہ حاجت مند اسی رقم سے بروقت استفادہ حاصل کرکے عید کی خوشیوں میں شامل ہوسکیں۔ قبل ازیں رویت ہلال کمیٹی کے سابق چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے بھی فطرانے کے نصاب کا اعلان کیا تھا۔ مفتی منیب کے مطابق کم سے کم فطرہ کی مقدار دو کلو چکی والے آٹے کے برابر ہو گی جو کہ 320 روپے بنتی ہے۔جَو کے حساب سے فطر اور فدیہ چارکلوہو گا جس کی مقدار 480روپے ہو گی۔ کھجور پر صدقہ فطر چار کلو ہوگا جب کہ ایک روزے کا فدیہ 2800روپے ہوگا۔ درجہ اول کی کشمش کے حساب سے چار کلوفطرانہ اور ایک روزےکا فدیہ 6ہزار400روپے ہوگا۔کشمش درجہ دوم پر 4کلوفطرانہ اور ایک روزے کا فدیہ 4ہزار800روپے ہوگا۔
اس سال صدقہ فطر کتنا ہوگا ؟
صدقہ فطر کے لئے چار اجناس( گندم، جو، کھجور، کشمش میں سے کسی ایک کی مارکیٹ قیمت ادا کرنا ضروری ہے
گندم2 کلو احتیاطا:قیمت 300 روپے فی کس
جو ساڑھے تین کلو:قیمت 600 روپے فی کس
کھجور ساڑھے تین کلو : قیمت 1800 روپے
کشمش ساڑھے تین کلو: قیمت 5500 روپے
— Mufti Shahabuddin Popalzai (@MuftiPopalzai) March 28, 2023