Monday January 20, 2025

عمران خان ایک اور مقدمے سے بچنا چاہتے ہیں تو زمان پارک گھر کے بجلی کا بل ادا کریں

اسلام آباد : وفاقی وزیر خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ عمران خان ایک اور مقدمے سے بچنا چاہتے ہیں تو بجلی کا بل ادا کریں۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان زمان پارک گھر کے بجلی کا بل ادا کریں اور لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے اسٹاف کو زمان پارک گھر کو چیک کرنے دیں۔انہوں نے کہا اگر عمران خان ایک اور مقدمے سے بچنا چاہتے ہیں تو اپنے گھر کا بجلی کا بل ادا کریں،مقدمے سے بچ جائیں گے۔

دوسری جانب عمران خان کیخلاف اسلام آباد میں 29 مقدمات کی تفصیلات عدالت میں پیش کر دی گئیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف وفاقی دارالحکومت میں درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست پر سماعت کی۔ سرکاری وکیل نے بتایا کہ اسلام آباد پولیس نے عمران خان کیخلاف 28 مقدمات درج کر رکھے ہیں،جبکہ ایف آئی اے میں سابق وزیراعظم کیخلاف 1 مقدمہ درج ہے۔

FOLLOW US