Monday January 20, 2025

اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کے خلاف مقدمات کی تفصیل جمع کروا دی گئی

اسلام آباد : اسلام آباد میں عمران خان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیل ہائیکورٹ میں جمع کروا دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد اور ایف آئی اے کی جانب سے رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کروائی گئی ہے ، رپورٹ میں عمران خان کے خلاف اسلام آباد کی حدود میں درج مقدمات کی تفصیلات ہیں، پولیس کے مطابق عمران خان کے خلاف 28 مقدمات درج ہیں ، ایف آئی اے کے ریکارڈ کے مطابق عمران خان پر ایک مقدمہ درج کیا گیاہے ، پولیس کے مقدمات میں سے ایک مقدمہ خارج ہو چکاہے ،7 مقدمات تفتیش کے مراحل میں ہیں جبکہ 20 مقدمات ٹرائل کورٹ میں زیر سماعت ہیں۔

FOLLOW US