Sunday January 19, 2025

بجلی چوری کی اطلاعات پر لیسکو نے زمان پارک انتظامیہ کو نوٹس جاری کردیا

لاہور: لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے زمان پارک انتظامیہ کو نوٹس جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کی رہائشگاہ کے باہر لگے کیمپوں میں چوری کی بجلی استعمال ہونے کی اطلاعات ہیں۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ لیسکو ٹیم کو زمان پارک میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جارہی ، انتظامیہ لیسکو حکام کی زمان پارک تک رسائی یقینی بنائے۔ لیسکو حکام کا کہنا ہے کہ اگر زمان پارک تک رسائی فراہم نہ کی گئی تو قانونی چارہ گوئی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

FOLLOW US