Sunday January 19, 2025

انسداد دہشتگردی عدالت نے حسان نیازی کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا

لاہور: انسداد دہشتگردی عدالت نے حسان نیازی کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا،حسان نیازی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیدیا اور کراچی میں درج مقدمے میں بھی 2دن کا راہداری ریمانڈ بھی منظور کرلیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیانیوز کے مطابق عدالتی حکم پر عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کو کمرہ عدالت میں پیش کیاگیا، عدالت نے حسان نیازی کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیدیا اور کراچی میں درج مقدمے میں بھی 2دن کا راہداری ریمانڈ بھی منظور کرلیا ہے،انسداد دہشتگردی عدالت کی خصوصی جج ایڈمن نے درخواست فیصلہ سنایا۔

دوران سماعت سندھ پولیس کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ سندھ میں حسان نیازی کیخلاف مقدمہ درج ہے، حسان نیازی کو راہداری ریمانڈ پر سندھ پولیس کے حوالے کیا جائے، عدالت نے سندھ پولیس کی درخواست منظور کرتے ہوئے حسان نیازی کا دو روزہ راہداری ریمانڈ منظور کر لیا۔ یاد رہے کہ حسان نیازی کیخلاف تھانہ جمشید کوارٹر بھی مقدمہ درج ہے ۔

FOLLOW US