Saturday November 23, 2024

دہشتگردی کے مقدمات: سی ٹی ڈی نے عمران خان اور دیگر رہنماؤں کو طلب کرلیا

پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے سابق وزیراعظم عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کے دیگر 18 رہنماؤں کو 18 مارچ کو درج مقدمات میں طلب کرلیا۔ سی ٹی ڈی نے عمران خان اور دیگر افراد کو 18 مارچ کو درج مقدمات میں شامل تفیش ہونے کی ہدایت کی اور نوٹس میں کہا کہ شامل تفتیش ہو کر اپنا مؤقف پیش کریں بصورت دیگر قانونی کارروائی کی جائے گی۔

عمران خان سمیت دیگر رہنماؤں کو دہشت گردی کے 2 مقدمات میں طلب کیا گیا ہے، علی امین گنڈاپور، علی نواز اعوان، مراد سعید، شبلی فراز، عمرا ایوب، عامر کیانی اور اسد عمر، راجہ خرم نواز، فرخ حبیب، جمشید مغل، عمر سلطان، حسان نیازی کو بھی تھانا سی ٹی ڈی طلب کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ عمران خان کو تھانہ گولڑہ میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج مقدمے میں بھی طلب کیا گیا ہے۔ تھانہ گولڑہ میں درج مقدمے میں عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے 10 رہنما کو طلب کیا گیا جن میں اسد عمر، علی نواز اعوان، جمشید مغل شامل ہیں۔

FOLLOW US