Sunday January 19, 2025

اظہر مشوانی عمران خان کے پاس ہی موجود ہے، تحریک انصاف اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرہی ہے، رانا ثنا اللہ کا دعوی

اسلام آباد : وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اظہر مشوانی عمران خان کے پاس ہی موجود ہے۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومت کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا کرنے کے لیے تحریک انصاف اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ اظہر مشوانی کو تحریک انصاف نے خود سے غائب کیا ہے ، اظہر مشوانی کی پی ٹی آئی کے پاس موجودگی کی مصدقہ اطلاعات موجود ہیں، حکومت کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا کرنے کے لیے تحریک انصاف اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان مرنے مارنے کے علاوہ کوئی دوسری بات نہیں کر رہے،ہم نے بھی ہاتھوں میں چوڑیاں نہیں پہنی ہوئی ہیں، بات ”اب پوائنٹ آف نو ریٹرن ” تک پہنچ گئی ہے، عمران خان نے اپنے دور میں ہمارے وجود کی نفی کے لیے ہر حربہ استعمال کیا ، وزیر آباد حملے کا مقدمہ بھی ہمارے خلاف درج کروانے کی کوشش کی، یہ ایک فتنہ ہے جیسے ووٹ کی طاقت سے مائنس کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے انہیں چارٹر آف اکانومی کی دعوت دی آگے سے گالیاں ملیں، عمران خان نے وزیر آباد حملے کا مقدمہ ہمارے خلاف درج کروانے کی کوشش کی، یہ ایک فتنہ ہے ووٹ کی طاقت سے اس کا خاتمہ کیا جانا چاہیے۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان نے سیاست کو دشمنی میں بدل دیا ہے اگر وہ دشمنی کرے گا تو ہم بھی اس کے ساتھ ایسا ہی کریں گے ہم نے بھی ہاتھوں میں چوڑیاں نہیں پہنی ہوئیں۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ پہلے دروازے انہوں نے بند کیے پھر ہماری طرف سے بند ہوئے ہیں عمران خان مرنے مارنے سے آگے کوئی بات ہی نہیں کرتا، اظہر مشوانی عمران خان کے پاس ہی ہیں۔ اس سے قبل رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ اس کی حقیقی آزادی کے مناظر ڈی چوک پر پوری قوم پہلے ہی دیکھ چکی ہے، یہ ایک بار پھر ملک میں لوٹ مار کی حقیقی آزادی چاہتا ہے۔

FOLLOW US