Saturday January 25, 2025

مینارِ پاکستان جلسہ: عمران خان کے خطاب کے دوران کئی رہنما چلے گئے

لاہور : مینار پاکستان جلسے سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خطاب کے دوران کئی رہنما اور کارکنان پنڈال چھوڑ کر چلے گئے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد، پرویز خٹک، قاسم سوری اور راجا بشارت پارٹی سربراہ کی تقریر کے دوران اٹھ کر چلے گئے۔صحافی نے سوال کیا کہ ابھی عمران خان کی تقریر جاری ہے، آپ جا رہی ہیں؟ اس پر یاسمین راشد نے کہا کہ ان کی طبیعت ٹھیک نہیں، اب آپ خبر بنائیں گے؟

صحافی کے سوال پر پی ٹی آئی رہنما قاسم سوری کا کہنا تھا کہ خان کی تقریر ختم ہوچکی ہے۔

FOLLOW US