Sunday January 26, 2025

مینار پاکستان پر پی ٹی آئی کا جلسہ لیکن کتنے لوگ تھے؟ اعدادوشمار سامنے آگئے

لاہور : گزشتہ روز تحریک انصاف نے مینار پاکستان گرائونڈ میں جلسہ کیا جس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کاکہناتھاکہ زمان پارک میں حملہ ایسے ہوا ہے جیسے کشمیریوں اور فلسطینیوں پر ہوتا ہے، میرے اوپر 150 مقدمات ہونے والے ہیں اور اصل آزادی ہی انصاف دینا ہے ، 2 ہزار کارکنان کو اٹھا لیاگیا ، کئی لوگ آٹا لیتے جان سے گئے لیکن زرداری اور نوازشریف نے فوج کیخلاف سازش کی اور اب فیصلے کررہے ہیں لیکن اس جلسے میں کتنے لوگ تھے؟

روزنامہ خبریں نے لکھا کہ تحریک انصاف کاکہنا ہے کہ 3 لاکھ افراد تھے جبکہ غیر جانبدار ذرائع کا دعویٰ تھا کہ ڈیڑھ لاکھ لوگ ہوں گے ۔ ایجنسیوں کی رپورٹ کے مطابق 70 ہزار افراد نے شرکت کی تاہم مسلم لیگ ن کا دعویٰ ہے کہ صرف 25 ہزار لوگ تھے ۔ خطاب میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہماری جنگ حقیقی آزادی کی ہے اور حقیقی آزادی تب آئے گی جب ملک میں انصاف ہوگا اور انصاف کا مطلب طاقت ور اور کمزور کے لیے یکساں قانون ہونا ہے۔مینار پاکستان گراو نڈ میں ’ حقیقی آزادی جلسہ ‘ سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ جلسہ روکنے کےلیے 2 ہزارکےقریب کارکنان کوگرفتارکیا گیا اور جگہ جگہ کینٹینرز لگائے گئے، رکاوٹوں کےباوجود کارکنوں کوجلسہ گاہ پہنچنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

FOLLOW US