Monday January 20, 2025

میرا دل کہہ رہا ہے مینار پاکستان پر آج ہونیوالا جلسہ پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دے گا: عمران خان

لاہور : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ آج رات مینارِپاکستان پر ہمارا چھٹا جلسہ ہے اور میرا دل کہہ رہا ہےکہ یہ پچھلے تمام ریکارڈز توڑ دےگا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بیان میں سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ میری لاہور میں سب کو دعوت ہےکہ نمازِتراویح کے بعد اس تاریخی جلسےمیں شریک ہوں۔میں حقیقی آزادی کے اپنےویژن پر روشنی ڈالوں گا اور اپنی قوم کو بتاؤں گاکہ ہم پاکستان کو تباہی کی اس دلدل سے کیسےنکالیں گے جس میں مجرموں کے اس گروہ نے ملک کو دھکیلا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ (مجرم) لوگوں کو جلسے میں شرکت سے روکنے کیلئے ہر طرح کی رکاوٹ ڈالیں گے مگر میں سب کو یاد دلانا چاہتا ہوں کہ ایک سیاسی اجتماع میں شرکت آپ کا بنیادی حق ہے چنانچہ اپنا حق استعمال کیجئے اور مینارِ پاکستان کےاس تاریخی اجتماع میں شریک ہوں۔

FOLLOW US