Sunday January 19, 2025

عمران خان کے بھانجے حسان نیازی راہداری ریمانڈ پر کوئٹہ پولیس کے حوالے

اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کو راہداری ریمانڈ پر کوئٹہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا، ان کی کوئٹہ پولیس کو حوالگی ایک روزہ ریمانڈ پر دی گئی ہے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کے فوکل پرسن حسان نیازی کو کوئٹہ پولیس نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کرنے کے لیے راہداری ریمانڈ کی استدعا کی تھی جس کو جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس نے منظور کر لیا۔ جس کے بعد کوئٹہ پولیس حسان خان نیازی کو لے کر کوئٹہ روانہ ہو گئی۔ حسان نیازی کے خلاف کوئٹہ کے تھانہ ائیرپورٹ میں مقدمہ درج کروایا گیا تھا۔

FOLLOW US