سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے تحریک انصاف کے لانگ مارچ سے متعلق پردے کے پیچھے کی کہانی بتا دی ، صحافی شاہد میتلا کے کالم کا دوسرا حصہ سامنے آگیا

   
   

اسلام آباد: صحافی شاہد میتلاکی سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کے دوران ہونے والی گفتگو پر مبنی کالم کا دوسرا حصہ سامنے آگیا ہے ۔ ویب سائٹ ‘پاکستان24، پر شائع ہونے والے کالم میں صافی نے بہت سے سوالات کیے جس پر سابق آرمی چیف نے جوابات دئیے ۔ تحریک انصاف کے لانگ مارچ اور وزیراعظم شہباز شریف کےاستعفے کے فیصلے سے متعلق سوال پر جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ نے پردے کے پیچھے کی کہانی سنا دی ۔ صحافی نے سوال کیا ‘کیا شہباز شریف نے وزرات عظمیٰ سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کرلیا تھا؟،

جنرل قمر باجوہ نےجواب دیا کہ جب 10 اپریل کوعمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگئی تواس کے بعد شہباز شریف سے ملنے گیا۔ان سے پوچھا کہ آپ کا حکومت کرنے کا کیاپلان ہے تو وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دو تین قوانین بنا کر چار چھ ہفتوں میں الیکشن کا اعلان کردیں گے۔میں بھی یہی چاہتا تھاکہ انتخابات ہوں اور اگلی حکومت فریش مینڈیٹ کے ساتھ فیصلے کرے۔ لیکن آئی ایس آئی کے لوگوں کی بات ہوئی تو مولانا فضل رحمان اور آصف علی زرداری دونوں چاہتے تھے حکومت ڈیڑھ سال پورا کرے۔ اس کے علاوہ 10 اپریل کے بعد جنرل فیض نے مجھے مسلسل دو چیزیں کہنا شروع کردی تھیں ایک یہ کہ آپ الیکشن کرواکر جائیں۔دوسرا عمران خان آپ سے ملنا چاہتے ہیں،ان سے ملاقات کرلیں۔9 مئی کو شہباز شریف اور ملک احمد خان میرے گھر آئے اورکہا کہ ہم نے الیکشن کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ملک احمد کہنے لگے کہ میں نے الیکشن کمیشن کے ساتھ بات کی ہے۔ الیکشن کمیشن مردم شماری اور حلقہ بندیاں پانچ اگست تک مکمل کرلے گا۔

حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ اگرہم بجٹ نہیں دیتے ہیں تو پانچ ستمبر کو الیکشن کروا دیے جائیں اور اگر بجٹ پیش کرنا پڑا تو ہم پانچ اکتوبرکو الیکشن کروانے کے لیے تیار ہیں۔یوں الیکشن کی تاریخ کا فیصلہ ہوگیا اور پی ٹی آئی کو بھی اس فیصلہ سے آگاہ کر دیا گیا۔پی ٹی آئی کو کہا گیا کہ آپ لانگ مارچ کا اعلان نہ کریں۔ اس کے بعدشہباز شریف لندن چلے گئے۔ 19 مئی کو ملک احمد خان میرے گھر دوبارہ آئے انہوں نے بتایا کہ نواز شریف نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم الیکشن کروا رہے ہیں اور کل شہباز شریف استعفیٰ دے دیں گے۔ شہباز شریف نے عرفان صدیقی سے اختتامی تقریر بھی لکھوا لی تھی۔شہباز شریف نے 20 مئی کو استعفیٰ دینا تھا ۔ابھی ملک احمد خان بیٹھے ہی تھے تو ڈی جی آئی ایس آئی ندیم انجم بھی آ گئے. انہوں نے کہا کہ اگر کل شہباز شریف استعفیٰ دیتے ہیں 25 مئی کو قطر میں آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کون کر ے گا۔حکومت سے درخواست کریں کہ شہباز شریف 10 دن بعد مستعفیٰ ہوں تاکہ آئی ایم ایف سے مذاکرات بھی ہو جائیں اور نگران سیٹ اپ بنانے کے لیے ہمیں دس دن کا وقت بھی مل جائے۔ ملک احمد نے جواب دیا کہ میاں نواز شریف فیصلہ کرچکے ہیں کہ کل شہباز شریف مستعفی ہوں گے تو اس سلسلہ میں مَیں ان سے بات نہیں کرسکتا۔بہتر ہے کہ آپ بات کریں یا ڈی جی آئی ایس آئی بات کریں۔میں نے ڈی جی آئی ایس آئی کو کہا کہ نواز شریف سے درخواست کریں کہ وہ دس دن ہمیں دے دیں۔ڈی جی آئی ایس آئی نے نواز شریف سے بات کی اور ان کو دس دن بعد مستعفیٰ ہونے پر منا لیا۔

یہی بات ڈی جی آئی ایس آئی نے شاہ محمود قریشی ،پرویز خٹک اور اسد عمر کو بتادی۔اور کہا کہ آپ لانگ مارچ کا اعلان مت کریں لیکن ان تینوں احباب نے کہا کہ عمران خان نہیں مان رہے۔20 مئی کو ملتا ن میں عمران خان کا جلسہ تھابہر حال انہوں نے لانگ مارچ کا اعلان نہیں کیا۔ڈی جی آئی ایس آئی نے بڑی مشکل سے اعلان کر نے سے روکا۔عمران خان فوری الیکشن کا اعلان چاہتے تھے۔22 مئی کو عمران خان نے پشاور میں پریس کانفرنس رکھ لی ۔ ڈی جی آئی ایس آئی نے پھر شاہ محمود ،اسد عمر اور پرویز خٹک سے بات کی کہ آپ صرف دس دن انتظار کرلیں آئی ایم ایف ساتھ مذاکرات اور نگران سیٹ اپ کے لیے ہمیں دس دن دے دیں۔ انہوں نے کہا عمران خان نہیں مان رہے۔سہ پہر میں عمران خان کی پریس کانفرنس تھی ۔شاہ محمود قریشی بھی ساتھ بیٹھے تھے،میں نے شاہ محمود قریشی کو پیغام بھجوایاکہ آپ عمران خان کو لانگ مارچ کا اعلان کرنے سے روکیں۔شاہ محمودقریشی نے عمران خان کو بتایا کہ وہ بات کرنا چاہ رہے ہیں لیکن عمران خان نے بات کر نے سے انکار کردیا۔جس کے مناظر ٹی وی سکرین پر دیکھے گئے ۔ میری طرف سے لانگ مارچ رکوانے کی یہ آخری کوشش تھی۔ عمران خان نے لانگ مارچ کا اعلان کر دیا۔شام کو لیگی قیادت میرے پاس آئی تو انہوں نے کہا کہ اب ہم عمران خان کابھرپور مقابلہ کریں گے۔میں نے پھر بھی اگلے دن خود شاہ محمود قریشی سے بات کی کہ آپ حکومت کے ساتھ بیٹھ کر بات کریں لیکن انہوں نے کہا کہ عمران خان نہیں مان رہے وہ فوری شہباز شریف کے استعفیٰ کا اعلان چاہتے ہیں۔

میں نے کہا آپ کے پاس اکثریت نہیں ہے حکومت تحلیل ہوگئی توآئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کون کرے گا؟جنرل باجوہ کے پاس اس گفتگو کی آڈیو بھی موجود ہے۔لانگ مارچ ناکام ہوگیا ۔ لانگ مارچ کے روز میں نے اپناہیلی کاپٹر بھیجا۔جس میں شاہ محمود قریشی ،اسد عمر اور دیگر کو اٹھا یا اور راجہ پرویز اشرف کے پاس لے آئےان کے راجہ پرویز اشرف ،ایاز صادق اور دیگر کے ساتھ مذاکرات ہوئے۔پی ٹی آئی کا یک نکاتی نکتہ تھا کہ الیکشن کی تاریخ دیں۔راجہ پرویز اشرف نے کہا آپ پہلے اسمبلی میں آئیں پھر معاملات آگے بڑھاتے ہیں اس طرح یہ مذاکرات ناکام ہوگئے ۔لانگ مارچ روکنے کا ساراانتظام رانا ثناء اللہ کا تھا ،ہم مکمل نیوٹرل تھے۔ ہم نے کسی قسم کی مداخلت نہیں کی تھی۔راناثناء اللہ لانگ مارچ روکنے میں کامیاب ہوگئے تھے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
80 فیصد امکانات ہیں منگل کو پھر گرفتار کر لیا جاؤں، مجھے سپہ سالار جنرل عاصم منیر کے ساتھ کوئی مسئلہ نہیں ہے،عمران خان
وفاقی کابینہ نے سپریم کورٹ کے الیکشن سے متعلق فیصلے کو مسترد کر دیا
سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائز عیٰسی کے از خود نوٹس کو ختم کر دیا حافظ ِقران کیس میں جسٹس قاضی فائز عیسی کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا
چیف جسٹس پاکستان نے رجسٹرار سپریم کورٹ کو چارج نہ چھوڑنے کی ہدایت کردی
آج کے فیصلے کے بعد کوئی قانونی آپشن نہیں بچا، حکومت الیکشن میں نہیں جانا چاہتی،اعتزاز احسن
سپریم کورٹ نے انتخابات ملتوی کیس کا فیصلہ سنا دیا الیکشن کمیشن کا 22 مارچ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا
پنجاب اور خیبرپختونخوا انتخابات کیس ؛وزارت دفاع کی سربمہر رپورٹ چیف جسٹس پاکستان کو پیش
پنجاب، کے پی الیکشن التوا کیس کی سماعت مکمل، سپریم کورٹ آج فیصلہ سنائےگی
انسداد دہشتگردی عدالت کا عمران خان کو 11 بجے پیش ہونے کا حکم، حماد اظہر کی عبوری ضمانت کی درخواست خارج
سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خط پر رجسٹرار سپریم کورٹ کو واپس بلانے کی منظوری دی گئی


پی ایس ایل 8: پوائنٹس ٹیبل
ٹیم میچ پوائنٹ
لاہور قلندرز 5 10
ملتان سلطان 6 8
اسلام آباد یونائیٹڈ 5 6
کراچی کنگز 6 4
پشاور زلمی 5 4
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 5 2

دلچسپ و عجیب
مرد کی عمر 141 جب کہ خواتین کی عمریں 130 سال تک ہوسکتی ہیں، نئی تحقیق میں دعویٰ
پٹرول پمپس پر فراڈ کے 5 طریقے، ان پر نظر رکھیں اور پورا پٹرول حاصل کریں
سب سے طویل اور سب سے مختصر روزہ کس ملک میں ہو گا؟
ایک آدمی کی3 شادیاں، 18بچےاورآگے سے بچوں کے بھی بچے، مردم شماری والے چکرا گئے
یہ تو بوڑھی ہیں ۔۔ 37 سالہ شخص نے 70سالہ بزرگ خاتون سے شادی کیوں کی جو دلہن دلہا وائرل ہوگئے؟ دلچسپ کہانی
عالمی تاریخ کے 10 مہلک ترین زلزلے، کب کتنے افراد جاں بحق ہوئے؟

سپورٹس
بھارت جائیں، ٹرافی جیتیں ، وہاں جاکر ورلڈکپ اٹھانا بی سی سی آئی کیلئے زوردار طمانچہ ہوگا،شاہد آفریدی
محمد عامر کو کس شخصیت نے فون کر کے انٹر نیشنل کرکٹ میں واپسی کیلئے خود کو تیار کرنے کا کہہ دیا ؟ بڑی خبر
ہنڈرڈ لیگ میں پک نہ کیے جانے پر شعیب اختر بھی بابربابر اعظم کی حمایت میں بول پڑے
عمران خان نے کاؤنٹی کرکٹ میں کھلے عام نسل پرستی کے مشاہدہ کا اپنا تجربہ شئیر کردیا
افتتاحی تقریب میں پی ایس ایل کی نقل اتارنے پر آئی پی ایل کا ساری دنیا میں تماشا بن گیا
افغانستان کے ہاتھوں شکست کے بعد شاداب خان کو “سزا” دینے کی تیاریاں

Copyright © 2020 DailyQaim. All Rights Reserved | Privacy Policy