Sunday January 19, 2025

آپریشن کے دوران میرے گھر سے چیزیں چوری کی گئیں: عمران خان کا عدالت میں بیان

اسلام آباد میں درج 5 مختلف مقدمات میں حفاظتی ضمانت کے لیے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان آج لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوئے۔ لاہور ہائیکورٹ نے اسلام آباد کے مقدمات میں عمران خان کی حفاظتی ضمانت 27 مارچ تک منظور کر لی ہے۔ دوران سماعت عمران خان روسٹرم پر آئے اور کہا کہ آپ نے حکم دیا تھا زمان پارک پر کچھ نہیں کرنا لیکن پھر بھی آپریشن ہوا۔ چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا آپریشن کے دوران میرے گھر میں دو گھنٹوں کے دوران چیزیں چوری کی گئیں، یہ تو جنگل کا قانون ہے، عدالت کے حکم کی خلاف ورزی ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا جو کچھ ہو رہا ہے پولیس بھی اس سے تنگ ہے، ہمیں بھی کچھ پولیس والے معلومات دے رہے ہیں۔ اس معاملے پر وضاحت کے لیے عدالت نے پنجاب حکومت کو 28 مارچ کے لیے نوٹس جاری کر دیا۔

FOLLOW US