Wednesday November 20, 2024

محکمہ اینٹی کرپشن ان ایکشن، پی ٹی آئی کے فرخ حبیب سمیت 5 رہنماوں کو طلب کرلیا

اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما و سابق ممبر قومی اسمبلی غلام بی بی بھروانہ ، فرخ حبیب ، عامر ڈوگر اینٹی کرپشن کے ریڈار پرآگئے،اینٹی کرپشن نے سابق صوبائی وزیر مراد راس ، وارث عزیز ، علی اختر کو بھی طلبی کا نوٹس جاری کر رکھا ہے۔ ترجمان اینٹی کرپشن نے کہا کہ سابق ایم این اے پی ٹی آئی غلام بی بی بھروانہ کا چک نمبر 243 میں 50 ایکڑ سرکاری اراضی پر قبضے کا انکشاف ہوا ہے۔غلام بی بی بھروانہ نے 50 ایکڑ سرکاری اراضی کی سرکاری فیس خزانے میں جمع نہیں کروائی ،

پی ٹی آئی کے سابق وفاقی وزیر فرخ حبیب نے سرکاری اراضی پر غیر قانونی کار اسٹینڈ بنا یا ،سابق ایم پی اے وارث عزیز نے فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں تعیناتی کے دوران 2043 کی بجائے منصوبے میں2500 کنال اراضی زرعی کو رہائشی میں تبدیل کرکے کروڑوں روپے کا گھپلہ کیا،سابق صوبائی وزیر مراد راس پر انصاف اکیڈمی بنانے کیلیے من پسند افراد کو ٹھیکے دینے کا الزام ہے،اینٹی کرپشن نے سابق صوبائی وزیر مراد راس کو بھی طلب کر لیا ہے ۔

FOLLOW US