Sunday January 19, 2025

مسلسل آٹھویں ہفتے اضافے کے بعد ملکی زرمبادلہ ذخائر کتنے ہو گئے؟

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل آٹھویں ہفتے اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 10 ارب ڈالر کی سطح عبور کر گئے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق رواں سال مارچ کی 17تاریخ کو ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 10 ارب 13کروڑ ڈالر رہے۔ مرکزی بینک کے مطابق 10 سے 17 مارچ کے درمیان ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 29 کروڑ 24 لاکھ ڈالر بڑھے ہیں۔ اسٹیٹ بینک کے ذخائر 27 کروڑ 96 لاکھ ڈالر برھ کر 4 ارب 59 کروڑ ڈالر رہے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر ایک کروڑ 28 لاکھ ڈالر بڑھ کر 5 ارب 54 کروڑ ڈالر رہے۔

FOLLOW US