Monday January 20, 2025

نواز شریف کی اس الیکشن میں سیاسی موت ہو جائے گی: عمران خان

لاہور : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف کی اس الیکشن میں سیاسی موت ہو جائے گی۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں صحافیوں کے ساتھ گفتگو کے دوران عمران خان سے سوال پوچھا گیا کہ کیا سپریم کورٹ الیکشن کمیشن کے انتخابات کی تاریخ آگے کرنے کے فیصلے کو غلط قرار دے گی؟ عمران خان نے کہا کہ اگر غلط نہیں قرار دے گی تو سوال اٹھتا ہے کہ الیکشن پھر اکتوبر میں کیسے ہوں گے، حکومت دوبارہ کہہ دے گی انتخابات کیلئے پیسے نہیں ہیں، ملک میں جنگل کا قانون چلایا جا رہا ہے۔

FOLLOW US