Thursday May 2, 2024

سوشل میڈیا پر پاک فوج کیخلاف مہم سےنمٹنے کیلئےخصوصی ٹاسک فورس بنانےکا فیصلہ

اسلام آباد : وفاقی وزارت داخلہ نے سوشل میڈیا پر پاک فوج کیخلاف مہم سے نمٹنے کیلئے خصوصی ٹاسک فورس بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ دنیا نیوز کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ نے سوشل میڈیا پر پاک فوج کیخلاف مہم سے نمٹنے کیلئے خصوصی ٹاسک فورس بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے، ٹاسک فورس میں ایف آئی اے، پی ٹی اے اور نادرا کے افسران شامل ہوں گے۔ پاک فوج کے خلاف 8 ٹک ٹاک، 44 ٹویٹر، اور 50 سے زائد فیس بک اکاؤنٹس سے پرو پیگنڈا کیا گیا۔ خصوصی ٹاسک فورس کو پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی معاونت حاصل ہوگی۔

ٹاسک فورس سوشل میڈیا کے حوالے سے اپنی سفارشات بھی دے گی۔اسی طرح وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت حکومت میں شامل جماعتوں کا اہم اجلاس نے سوشل میڈیا اور بیرون ملک اداروں بالخصوص آرمی چیف کے خلاف چلائی جانے والی مہم کی شدید مذمت کی۔ اجلاس نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانی اس مذموم ایجنڈے کا حصہ نہ بنیں، لسبیلہ کے شہدا کے خلاف غلیظ مہم چلانے والے عناصر بیرون ملک بیٹھ کر سوشل میڈیا اور دنیا کے مختلف حصوں میں مظاہروں کے ذریعے یہ مذموم مہم چلا رہے ہیں۔ اجلاس نے ان تمام عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا اور قرار دیا کہ کسی بھی معاشرے میں یہ رویہ قابل قبول نہیں ہوتا، یہ آزادی اظہار نہیں۔

دوسری جانب وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پونے چار سال تک حکومت میں ہونے کے باوجود اپوزیشن کے خلاف عمران نے احتجاج جاری رکھا حالانکہ اپوزیشن نے تجویز دی کہ معاشی بحران پر قابو پانے کے لئے میثاق معیشت پر بات چیت کی جائے۔ مگر عمران نے کہا کہ میں چھوڑوں گا نہیں آپ لوگ مقدمات ختم کرانے کے لئے یہ سب کچھ کر رہے ہیں۔

FOLLOW US