Sunday January 19, 2025

اب گولی کا جواب گولی سے دیا جائے گا، آئی جی پنجاب کا خطاب

لاہور: آئی جی پنجاب پولیس عثمان انور نے کہا ہے کہ اب کسی نے پولیس پر گولی چلائی تو اس کا جواب گولی سے دیا جائے گا۔ پولیس لائنز میں جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے عثمان انور کاکہنا تھا کہ عمران خان کےقتل کی کوئی منصوبہ بندی نہیں کی گئی،عمران خان کا الزام جھوٹ پر مبنی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کے پولیس پر لگائے گئے الزام میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہاکہ عمران خان کے الزام کاہر سطح پر سامنا کریں گے،اگر کوئی پولیس اہلکار سازش میں ملوث نکلا تو اس کے خلاف کارروائی کی جائیگی۔

FOLLOW US