Monday January 27, 2025

پنجاب اسمبلی کے انتخابات ملتوی کرکے آئین کی دھجیاں اڑا دی گئیں، پیپلزپارٹی کے سینئررہنما لطیف کھوسہ برس پڑے

لاہور: پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے پنجاب کے انتخابات ملتوی کرکے آئین کی دھجیاں اڑا دیں ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے لطیف کھوسہ کا کہنا تھاکہ انتخابات کے حوالے سے سپریم کورٹ کا حکم بالکل واضح ہے، سپریم کورٹ کے حکم سے انحراف نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ آئینی طور پر انتخابات ملتوی نہہیں کیے جاسکتے ، 90 روز بعد نگران حکومت کا خاتمہ ہوجائے گااس کے بعد صوبے کی باگ دوڑ کون سنبھالے گا ، نگران حکومت نے 90 روز بعد چارج نہ چھوڑا تو آرٹیکل 6 لگے گا۔ لطیف کھوسہ نے کہا کہ آئین میں ایسی کوئی شق موجود نہیں ہے جس کے تحت نگران حکومت کی مدت میں توسیع کی جاسکے۔

FOLLOW US