Monday January 20, 2025

پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا ہے

پشاور : پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا۔ تفصیلات کے مطابق چئیرمین رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ بہاولپور سمیت کچھ اور علاقوں سے بھی چاند کی شہادتیں موصول ہوئیں، لہذا ملک میں پہلا روزہ کل 23 مارچ بروز جمعرات کو ہو گا۔ اس سے قبل رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلامیہ معمول سے زیادہ تاخیر کا شکار ہو گیا تھا۔ اس حوالے سے جیو نیوز کے مطابق پشاور اور مردان سے چاند دیکھنے کی 5 شہادتیں ہونے کی اطلاعات آئیں،

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو شہادتیں باقاعدہ موصول ہونے کا انتظار تھا۔ جبکہ اسلام آباد، پنجاب اور بلوچستان، سندھ میں چاند نظر نہیں آیا، 4 زونل رویت ہلال کمیٹیوں نے رمضان المبارک کا چاند نظر نہ آنے کا باقاعدہ اعلان کر دیا۔

FOLLOW US