Monday January 20, 2025

ملک بھر میں 4 دنوں کیلئے تمام بینک بند رہیں گے، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد: ملک بھر کے بینکس 4 روز عوامی لین دین کے لئے بند رہیں گے۔23 مارچ کو یوم پاکستان کے سلسلے میں تمام بینک بند رہیں گے جبکہ زکوٰۃ کی کٹوتی کے لئے 24 مارچ جمعتہ المبارک کے روز تمام بینکوں میں عوامی لین دین نہیں کیا جائے گا۔24 مارچ کو تمام ڈی ایف آئیز اور ایم ایف بیز کے ملازمین نارمل کاروباری دن کی طرح اپنے فرائض سرانجام دیں گے اور صرف عوامی لین دین بند ہو گا۔ہفتے اور اتوار کو بینکس ہفتہ وار تعطیلات کی وجہ سے پہلے ہی بند ہوتے ہیں۔پیر 27 مارچ سے بینک رمضان اوقات میں کھلیں گے

جس کا بینک دولت پاکستان نے اعلامیہ جاری کردیا ۔اعلامیے کے مطابق تمام بینکس میں عوامی لین دین صبح ساڑھے 7 سے شروع ہوگی۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق رمضان المبارک میں پیر سے جمعرات فاقی سرکاری دفاتر صبحِ 7:30 سے دوپہر 1:30 بجے تک کھلے رہیں گے جبکہ جمعہ کو ساڑھے 7 بجے سے دوپہر 12 بجے تک آفس کھلے رہیں گے۔ذرائع کے مطابق وزارت برائے تحفیف غربت و سماجی تحفظ نے سال 2023 کے لئے زکوٰۃ کا نصاب جاری کردیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ۔نوٹیفکیشن کے مطابق سیونگ اکاؤنٹ میں کم از کم ایک لاکھ 3 ہزار 159 روپے رکھنے والے صارفین سے زکواہ منہا کی جائے گی۔

FOLLOW US