Monday January 20, 2025

اگر رمضان المبارک کا آغاز 23مارچ کو ہوتا ہے تو پہلا روزہ رواں سال کے ماہ رمضان کا مختصر ترین روزہ ہو گا

لاہور: رمضان المبارک کا بابرکت مہینہ کل سے شروع ہونے جا رہا ہے۔ رواں برس دنیا کے بیشتر ممالک میں ماہ مقدس کا آغاز 23مارچ سے ہو نے کا امکان ہے۔ الجزیرہ کے مطابق اگر رمضان المبارک کا آغاز 23مارچ کو ہوتا ہے تو پہلا روزہ ہی رواں سال کے ماہ رمضان کا مختصر ترین روزہ ہو گا۔ اس کا دورانیہ 13گھنٹے 59منٹ ہو گا۔ اس کے بعد پورے مہینے میں روزے کے اوقات میں بتدریج اضافہ ہوتا چلا جائے گا اور آخری روزہ رواں سال کا طویل ترین روزہ ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق مختلف ممالک میں روزے کا دورانیہ بھی مختلف ہوتا ہے۔ اس سال طویل ترین روزہ گرین لینڈ اور آئس لینڈ میں ہوگا جس کا دورانیہ 18گھنٹے 12منٹ ہو گا۔ اس کے بعد فن لینڈ میں 17گھنٹے 48منٹ، سویڈن میں 17گھنٹے 39منٹ اور سکاٹ لینڈ میں 17گھنٹے 21منٹ کا روزہ ہو گا۔ برطانیہ میں روزہ 16گھنٹے، فرانس، سوئٹزرلینڈ، رومانیہ، کینیڈا، بلغاریہ، اٹلی، سپین اور بوسنیا میں 15گھنٹے، شمالی کوریا، مراکش، جاپان، پاکستان، بھارت، افغانستان، ایران، لبنان، عراق، شام، فلسطین، ہانگ کانگ، اومان، سعودی عرب، قطر، متحدہ عرب امارات اور یمن میں روزہ 14گھنٹے کا ہو گا۔ اس سال دنیا میں مختصر ترین روزہ نیوزی لینڈ میں ہو گا جہاں اس کا دورانیہ 12گھنٹے 17منٹ ہو گا۔ اس کے بعد چلی میں 12گھنٹے 18منٹ، یوراگوئے میں 12گھنٹے 26منٹ، آسٹریلیا میں 12گھنٹے 27منٹ اور جنوبی افریقہ میں ساڑھے 12گھنٹے کا روزہ ہو گا۔

FOLLOW US