واشنگٹن:امریکا کے سابق مندوب برائے افغانستان زلمے خلیل زاد کا کہناہے کہ لگتا ہے حکومت نے عمران خان کو ریاست کا اولین دشمن قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے ،ایسے اقدامات پاکستان کے سیاسی ،معاشی اور سکیورٹی بحران کو گہرا کر دیں ، پہلے ہی کچھ ممالک طے شدہ سرمایہ کاری منصوبے معطل کر چکے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں زلمے خلیل زاد کاکہناتھا کہ اشارے مل رہے ہیں کہ پارلیمنٹ سپریم کورٹ سے عمران خان کو نااہل کر نے کا کہہ سکتی ہے ، ایسے اقدامات سے سیا سی افراتفری اور تشدد میں اضافہ ہو سکتا ہے ۔ان کاکہناتھا کہ آئی ایم ایف سپورٹ اب تک مشکوک ہے ،ایسے اقدامات کئے گئے تو پاکستان کا بین الاقوامی سپورٹ کم ہو جائے گا۔
امریکا کے سابق مندوب برائے افغانستان نے کہاکہ امید ہے کہ حکمران قومی مفاد کو نقصان پہنچانے والی تخریبی سیاسی سے گریز کریں گے ، اگر ایسا نہیں ہوتا تو مجھے امید ہے کہ سپریم کورٹ قومی مفادکو نقصان والی کھیل میں استعمال ہونے سے انکار کر دے گی ، ان کاکہناتھا کہ میری پاکستان کے بارے میں تشویش بڑھتی جارہی ہے۔
I hope the Pakistani political leaders rise above destructive petty politics that undermine the national interest. If not, I hope the Supreme Court says no to being used in games that undermine the nation's interests. I am becoming increasingly concerned about Pakistan.
[End]— Zalmay Khalilzad (@realZalmayMK) March 21, 2023