Sunday January 19, 2025

”عمران خان ہر قیمت پر گرفتار ہوں گے“ تہلکہ خیز پیشنگوئی

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے زراعت منظور حسین وسان اپنے خوابوں اور پیش گوئیوں کے حوالے سے بھی شہرت رکھتے ہیں۔ اب انہوں نے عمران خان کی گرفتاری کے متعلق بھی ایک پیش گوئی کر دی ہے۔ ڈیلی ڈان کے مطابق منظور وسان نے کہا ہے کہ عمران خان ہر قیمت پر گرفتار ہوں گے۔رواں یا آئندہ ماہ کے دوران ان کی گرفتاری عمل میں آ جائے گی۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی مشیر نے کہا کہ ”میرا ماننا ہے کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے انتخابات جلدی نہیں ہو سکیں گے

اور پورے ملک میں عام انتخابات بھی ایک سال کے لیے مو¿خر ہو جائیں گے۔ تب قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات ایک ساتھ ہوں گے۔“انہوں نے کہا کہ یہ عام انتخابات رواں سال اکتوبر میں ہونے کا امکان بھی ہے تاہم ان میں ایک سال کی تاخیر بھی ہو سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے ایک خواب دیکھا ہے، لوگ آئندہ کچھ عرصے میں ایسی چیزیں دیکھیں گے جو اس ملک میں گزشتہ 75سال کے دوران نہیں دیکھی گئیں۔کوئی گمان نہ کرے کہ اس سے پوچھ گچھ نہیں ہو گی۔ ہر کسی کا احتساب ہو گا۔ہر ادارے کا احتساب ہو گا اور احتساب کا یہ پراسیس مارچ کے آخر سے یا اپریل کے مہینے سے شروع ہو جائے گا اور پھر وہ ہو گا جو لوگ پہلی بار دیکھ رہے ہوں گے۔

FOLLOW US