Sunday January 19, 2025

اتنی بیویاں اور بچے، مردم شماری کرنے والی خاتون ورکر کی دلچسپ آڈیو سامنے آ گئی

اسلام آباد: ملک بھر میں مردی شماری کا عمل جاری ہے، اسی دوران خاتون ورکر کی ایک آڈیو سامنے آئی ہے جس نے سب کو ہسنے پر مجبور کر دیا۔سرائیکی زبان میں مردم شماری کے حوالے سے خاتون کی آڈیو لیک ہوئی جس میں وہ ایک گھر کا حوالہ دیتے ہوئے کہتی ہیں کہ ایک گھر میں تین بیویاں رہائش پذیر ہیں اور ان کے اٹھارہ اٹھارہ بچے ہیں جس کے اندراج کے لیے آج کا پورا دن لگے گا۔ خاتون نے آڈیو میں کہا بچوں میں سے جن کی شادیاں ہوئیں ان کے بھی اٹھارہ اٹھارہ بچے ہیں اس لیے شاید آج مجھے پورا دن اس گھر کے افراد کی شماری کرتے ہوئے لگ جائے گا۔اس لیے مجھ سے کوئی شکوہ نہ کیجئے گا۔سوشل میڈیا پر آڈیو ریلیز سامنے آئی تو صارفین نے بھی دلچسپ تبصرے شروع کر دئیے۔

۔دوسری جانب چیف کمشنر شماریات ڈاکٹر نعیم الظفر نے کہا ہے کہ مردم شماری جاری ہے، پہلے فیز کا 99%کام پورا ہوچکا ہے سو فیصد کام درست ہورہا ہے ، مردم شماری کا مقصد حکومت صحت ، تعلیم ، آبادی ، ملازمت اور دیگر شعبوں کی پالیسی بنانے کیلئے ڈیٹا فراہم کرنا ہے۔ چیف کمشنر شماریات نے ممبر پی بی ایس محمد سرور گوندل کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو ایک لاکھ 85ہزار509 بلاکس میں تقسیم کیا گیا تھا ،صوبوں کو31مارچ کی ڈیڈ لائن دی تھی کہ اضلاع کی حد بندی کردیں ،2039 بلاک میں 800 سے ایسے ہیں جہاں انسانی آبادی نہیں یا کچھ جگہ برف ہے ،کراچی انتظامیہ کی طرف سے کچھ مشکلات آئی ہیں ،سندھ حکومت نے بلدیاتی انتخابات کیلئے اساتذہ کیلئے واپس بلا لیا ، اب افراد کو شمار کرنے کا کام شروع ہوچکا ہے ،اسی لاکھ گھر شمار ہو چکے ہیں ،سوشل میڈیا کے زریعے سے بھی شکایات درج کروائی جاسکتی ہیں ،شماریات کا مطلب ہے کہ حکومت صحت ، تعلیم ، آبادی ، ملازمت اور دیگر شعبوں کی پالیسی بنانے کیلئے ڈیٹا فراہم کرنا ہے،پہلا مرحلہ صوبوں سے باونڈری فریز کروانا تھا ،صوبوں سے سٹاف لینا اور تربیت دینا دوسرا مرحلہ تھا نادرا اور این ٹی سی نے سیکور سسٹم بنایا سی سی آئی نے ہمیں سیکورٹی فراہم کی، انہوں نے کہا کہ تین سو ماسٹر ٹرینر تیار کئے گئے جنہوں نے تین ہزار لوگوں کو تربیت دی ان تین ہزار نے آگے تیس ہزار لوگوں کو تربیت دی اور اس طرح تمام سٹاف کو تربیت دی گئی پولیو، غربت، معیشت ، صنعتیں اور ملازمتوں طالبعلموں سمیت دیگر تمام شعبوں کا مربوط ڈیٹا فراہم کررہے ہیں۔

FOLLOW US