Sunday January 19, 2025

آج چھپ کر عدالت پہنچا ہوں، اس گاڑی میں آیا جسے کوئی نہیں جانتا،عمران خان کا عدالت میں بیان

لاہور : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے عدالت میں بیان میں کہا کہ آج چھپ کر عدالت پہنچا، اس گاڑی میں آیا ہوں جسے کوئی نہیں جانتا۔ نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک میں پولیس آپریشن کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی، عمران خان نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ میری اہلیہ گھر میں اکیلی تھی، پولیس نے گھر کے شیشے توڑ دیئے۔ اہلیہ پردہ پوش خاتون ہیں، ان کی چیخوں کی آواز کیمرے میں موجود ہیں۔ گھر کی چار دیواری کا تقدس پامال ہوا ہے۔ میرے 5 گارڈز کو پکڑ کر لے گئے، ان پر تشدد کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ آج چھپ کر عدالت پہنچا ہوں ، اس گاڑی میں آیا ہوں جسے کوئی نہیں جانتا، بغیر کسی قافلے کے آیا ہوں۔ اس سے قبل اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس پیش ہونے کیلئے پہنچا تو پولیس نے گھر پر حملہ کر دیا۔ اسلام آباد میں جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کر کے روکا گیا تاکہ عدالت نہ پہنچ سکوں۔ حکومت نے دنیا کو کیا پیغام دیا، یہاں قانون کی حکمرانی نہیں ، یہی پیغام دیا۔

FOLLOW US