Saturday April 20, 2024

عمران خان یا تحریک انصاف پر پابندی لگانے کی کوشش ہوئی تو ایسا رد عمل آئے گا جو آپ سوچ نہیں سکتے: فواد چوہدری

لاہور : سینئر نائب صدر تحریک انصاف فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان یا تحریک انصاف پر پابندی لگانے کی کوشش ہوئی تو ایسا رد عمل آئے گا جو آپ سوچ نہیں سکتے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ظالم حکمرانوں کے خلاف عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو رہا ہے، آخری دھکے کیلئے تیاری کر لیں،دو دنوں میں تحریک انصاف کے 500 سے زائد کارکنان حراست میں لئے گئے یا چھاپے مارے گئے۔

انہوں نے کہا کہ حکمران اتحاد کی میٹنگ کے نتیجے میں ایک مضحکہ خیز پریس ریلیز سامنے آئ ہے،ڈمی پارلیمان کا مشترکہ اجلاس بلا کر عوام کے حقوق کو پامال کرنے کی کوشش جاری ہے،ملک میں آئین کو ختم کر کے ایک ایسا گروپ مسلط کردیا گیا ہے جس کی عوام میں کوئی حیثیت نہیں،عوام سے خوفزدہ گروہ صرف جبر پر قائم ہے۔

FOLLOW US