Friday January 24, 2025

گرفتاری کیلئے کھڑی پولیس فورس کو شبلی فراز نے چکما دیدیا ، کس کی گاڑی میں نکل گئے ؟ جانئے

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شبلی فراز نے گرفتاری کیلئے ٹکٹکی لگائے کھڑی اسلام آباد پولیس کو چکما دیدیا ۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس نے انسداد دہشتگردی کی عدالت کی عمارت کو چاروں طرف سے گھیر رکھا تھا اور خدشہ ظاہر کیا جارہاتھا کہ آج شبلی فراز کو گرفتار کر لیا جائے گا لیکن تحریک انصاف کے رہنما زیادہ چالاک نکلے اور پولیس کو ہی چکما دیتے ہوئے سیدھ اسلام آباد ہائیکورٹ کیلئے روانہ ہو گئے ہیں۔شبلی فراز کو پولیس سے بچانے کیلئے اہم کردار مبینہ طور پر وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے ادا کیا ، جنہوں نے اپنی گاڑی پیش کی اور گاڑی وزیراعلیٰ کے پروٹوکول کے ساتھ عدالت سے نکلی جس میں شبلی فراز موجود تھے ۔

FOLLOW US