Friday January 24, 2025

عمران خان کے قریبی رشتہ دار اور پی ٹی آئی رہنما حسان خان نیازی کو گرفتار کر لیا گیا

اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے بھانجے اور پی ٹی آئی رہنما حسان نیازی کو گرفتار کر لیا گیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے حسان نیازی کو جی الیون جوڈیشل کمپلیکس کے باہر سے حراست میں لیاہے، کورٹس کے باہر چیکنگ سخت کر دی گئی ہے ۔گرفتاری کے بعد حسان نیازی کو تھانہ رمنا منتقل کر دیا گیا ہے۔ وکیل نعیم حیدر نے بتایا کہ حسان عدالت سے میرے ساتھ باہر نکلے، پولیس کو بتایا کہ ضمانت ہو گئی ہے لیکن ایس پی زبردستی گاڑی میں بٹھا کر حسان کو ساتھ لے گئے۔

FOLLOW US