Friday January 24, 2025

تلخ کلامی پر علی امین گنڈا پو ر کی پولیس چیک پوسٹ پر فائرنگ

بھکر: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور نے داجل چیک پوسٹ بھکر پر فائرنگ کر دی۔جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق بھکر پولیس نے اس حوالے سے کہا ہے کہ داجل چیک پوسٹ پر علی امین گنڈا پور کی گاڑی کو تیز رفتاری پر روکا گیا ۔ترجمان نے کہا کہ گاڑی روکے جانے پر علی امین گنڈا پور کی پولیس سے تلخ کلامی ہوئی۔ تلخ کلامی کے دوران علی امین گنڈا پور اور ساتھیوں نے چیک پوسٹ پر فائرنگ کی اور چلے گئے۔بھکر پولیس کے ترجمان نے کہا کہ علی امین گنڈا پور شراب کے نشے میں تھے۔جبکہ ڈی پی او محمد نوید نے کہا کہ علی امین گنڈا پور کے 4 گارڈ اور گاڑی حراست میں لے لی گئی۔محمد نوید کا کہنا ہے کہ آفتاب ، شکیل، الطاف اور نیک محمد کو حراست میں لیا گیا۔ چاروں افراد کے قبضے سے گاڑی بھی تحویل میں لی گئی۔

زیر حراست افراد کا تعلق تلہ کنگ، چکوال، اٹک اور خیبر سے ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ علی امین گنڈا پور سمیت دیگر ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کر رہے ہیں۔داجل چیک پوسٹ پر چیکنگ کے لیے روکنے پر علی امین نے ہنگامہ کیا اور فائرنگ کی۔دوسری جانب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں پیشی پرتوڑپھوڑ کا مقدمہ تھانہ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) میں درج کرلیا گیا۔

FOLLOW US