Saturday March 1, 2025

ہنگامہ آرائی میں ملوث ملزمان کی سیف سٹی کیمروں کی مدد سے شناخت شروع

اسلام آباد : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جو ڈیشل کمپلیکس میں پیشی کے موقع پر ہنگامہ آرائی میں ملوث ملزمان کی سیف سٹی کیمروں اورموبائل فوٹیجزکی مدد سے شناخت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق گرفتارافراد میں سی22 افراد پولیس پر پٹرول بم پھینکنے میں ملوث ہیں ۔18 افراد پرڈنڈے مارنے، 19 افراد پرپولیس پرپتھراؤ میں ملوث ہیں جبکہ پولیس نے ا شتعال انگیزی میں ملوث مزید 7 ملزمان بھی گرفتارکرلیے۔ ملزمان میں راجہ ندیم، جہانگیر کیانی، شرافت سلطان کیانی ، محمد رضوان، سہیل احمد، حسنین اختر، مظہر مسعود، محمد زرین بھی شامل ہیں ۔